• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آزادی کشمیر کیلئے ٹھوس اقدامات کرے،یکجہتی کشمیر کانفرنس

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) صوفیائے کرام کی تعلیمات وافکار کومعاشرے میں عام کرنے اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے یوم مجددین کے موقع پرجماعت جلالیہ پاکستان کے زیر اہتمام بارہویں سالانہ افکار صوفیاء ویکجہتی کشمیر کانفرنس آبپارہ کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں ہوئی،جس کی صدارت جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ سید محمد نویدالحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر بابر اعوان، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان، جماعت جلالیہ پاکستان کے سینئر نائب صدرغلام سرورہزاروی،مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی،تحریک تحفظ اسلام انٹرنیشنل کے امیر غازی محمد ثاقب شکیل جلالی،عبدالحمیدلون،سید منظورشاہ گیلانی،سید عمیر شاہ ودیگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ آزادی کشمیر کے لیے ٹھوس اقدامات کرے، نویدالحسن ودیگر نے کہا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات انتہا پسندی سے بچانے کا نسخہ کیمیا ہے۔
تازہ ترین