• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتما عی کو ششوں کے ذ ر یعے ملک کو پو لیو فری فہرست میں لائینگے، ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی (اپنےرپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈ ی سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ پو لیو قو می مسئلہ ہے ۔ اجتما عی کو ششوں کے ذ ر یعے چھٹکارہ پا کر ہمیں پا کستان کو پو لیو فری ممالک کی فہرست میں لا نا ہے ۔ آئند ہ نسلوں کو صحت مند مستقبل فرا ہم کر نے کے لئے ملک سے پولیو کا خا تمہ ناگز یر ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے انسداد پو لیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران خیال رکھا جائے کہ 5سال سے کم عمر کا کو ئی بچہ پو لیو کے قطر ے پینے سے محر وم نہ رہے اور اگر کسی وجہ سے پو لیو ٹیمیں ان کے گھر نہیں پہنچ پا تی تومحکمہ صحت کے مجاز حکام کو بروقت اطلا ع کر یں۔
تازہ ترین