• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز اساتذہ کا مستقلی کیلئے دھرنا

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ نے دسمبر 2018میں موجودہ حکومت کی طرف سے بی ای سی ایس اساتذہ کو مستقل کرنے کے معاہدے پر عمل در آمد نہ ہونے کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے جناح ایونیو چوک میں دھرنا دیا ۔ آل پاکستان بی ای سی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر مظاہر حسین عرفانی اور جنرل سیکر ٹری نعمت اللہ نے کہا ہے کہ گھر سے مکمل تیاری کر کے آئے ہیں ۔ مستقلی کا نوٹیفکیشن لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے ۔ آج سے چوک میں کلاسیں شروع کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز 1995سے ملک بھر کے 137اضلاع میں سات لاکھ طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین