• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی مہم،واک کی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ابن سینا ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان ، ملتان میڈیکل کالج اینڈ ڈینٹل کالج ملتان آف نرسنگ میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا ، چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد ناصر ،پرنسپل نرسنگ ثریا شہناز، وائس پر نسپل کالج آف نرسنگ شازیہ اشرف اور فرح ناز نے چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت پرزور دیا ،بعدازاں چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شبیر احمد ناصر ، چیف آپریٹنگ آفیسر عمران رسول اور ممبر قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑکی سربراہی میں واک کی گئی جس میں ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری امتیاز رسول ، ایم ایس ڈاکٹر اکبر سعید ، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر زاہد حبیب قریشی، پرنسپل ڈینٹل کالج ڈاکٹر محمد ذوالفقار، ثریا شہناز اور پرنسپل کالج آف فزیو تھراپی ڈاکٹر محمد ساجد رشیدکے علاوہ مختلف شعبوں کے سربراہان ، ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکس اور نرسنگ سٹاف ،طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ،شرکا نے چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے بارے میں مختلف قسم کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
تازہ ترین