• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ 27اکتوبر کو پریس کلب تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالےگی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ن لیگ ضلع وشہر ملتان کااجلاس ضلعی صدر محمد بلال بٹ کی صدارت میں سٹی صدر رانا شاہد الحسن کی رہائش گاہ پرہوا،مہمان خصوصی ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید ، سٹی صدر رانا شاہد الحسن اور ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتازتھے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ن لیگ ملتان 27 اکتوبر کو دوپہر3بجےچوک نواں شہر سے پریس کلب تک کشمیریوں کے حق میں ریلی نکالے گی، بلال بٹ نے کہا کہ نواز شریف کی صحت شدید خراب ہونے کی وجہ صوبائی اور وفاقی حکومت ہے، اگر نوازشریف کو کچھ ہو اتو اس کے ذمہ دار عمران خان اورعثمان بزدار ہوں گے، رانا شاہد الحسن نے کہا کہ27اکتوبر کو کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے اجلاس میں لیگی عہدیداران ارشد بوٹا ، دائود ابرار علی،شیخ محمد ایوب، رانا اقبال سراج، سلطانہ شاہین، آپا نسرین ، افشین بٹ،منیر اختر لنگاہ ، اعجاز رجوانہ ، فہمیدہ چوہان، رحمت رحمانی ، عبدالحلیم شاہ، عابد باکسر، جمشید وقاص سمیت دیگر شریک تھے۔
تازہ ترین