• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ ، لاہور میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع

لاہور میں پولیس نے آزادی مارچ کے سلسلے میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے اور انہیں تھانوں کے قریب پہنچا دیا گیا ہے۔

آزادی مارچ ، لاہور میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع


پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ شفیق آباد، ریس کورس، راوی روڈ اور شیرا کوٹ پولیس نے متعدد کنٹینرز پکڑ لیے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کنٹینرز کی مدد سے مختلف شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔

پولیس کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) سمیت اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی لسٹیں بھی تیار ہیں، حکومتی فیصلے کے بعد رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ 30 اکتوبر کی رات لاہور پہنچے گا۔ مارچ کے شرکاء ایک رات لاہور میں قیام کریں گے۔

تازہ ترین