• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 6 وکٹ سے ہرادیا

قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 6 وکٹوں شکست دے دی۔

پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو6وکٹ سے ہرادیا


سڈنی کے بینکس ٹاؤن کے میدان پر کھیلے گئے پریکٹس میچ میں میزبان الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا الیون 6 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کم بیک کرنے والے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاداب خان نے 3 شکار کئے۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنرز فخرزمان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی جیت کو آسان بنا دیا، پاکستان نے مقررہ ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

فخرزمان نے43 اور کپتان بابراعظم نے 34 جبکہ حارث سہیل نے 32 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین