بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے تھیم پارک تیار کرلیا گیا ہے، جس کا جلد افتتاح کرکے اسے عوام کے لیے کھول دیا جائیگا۔
بحریہ ٹاؤن کراچی میں تیار کردہ جدید ترین جھولوں اور تفریح پر مشتمل ایڈونچر لینڈ اپنے افتتاح کے لیے بالکل تیار ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایڈونچر لینڈ میں موجود جھولے ہر عمرکے مرد و خواتین اور بچوں کے لیے انتہائی مختلف اور انوکھے ثابت ہونگے، تھیم پارک کے واٹر سیکشن بھی اپنی مثال آپ ہیں۔
بحریہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ تھیم پارک کی خاص بات یہاں موجود ڈائنو پارک ہے جو بچوں اور بزرگوں کو کروڑوں سال پہلے کی دنیا میں لے جائے گا، جبکہ تھیم پارک میں موجود بین الاقوامی اور مقامی فوڈ چینز پر مشتمل فوڈ کورٹ کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔
بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افتتاح کے موقع پر بحریہ ٹاؤن کی خاصیت فائر ورکس بھی کیا جائے گا جبکہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی بے صبری سے تھیم پارک کھلنے کا انتظار کررہے ہیں۔