• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے راولپنڈی جانیوالے راستے سے کنٹینر ہٹا دیئے

حکومت نے راولپنڈی جانیوالے راستے سے کنٹینر ہٹادیئے


ٹی چوک سے راولپنڈی جانیوالے راستے پر حکومت کی جانب سے لگائے گئے کنٹینرز کو ہٹادیا گیا ہے۔

حکومت نے راولپنڈی جانے والے راستے کو کنٹینر لگاکر بند کر دیا تھا جسے ہٹاکر اب راستے کو کھول دیا گیا ہے۔

دوسری طرف مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوگیا ہے۔

جے یو آئی کے رہنما مولانا عطاء الرحمٰن اور اکرم خان درانی کی قیادت میں آنے والا قافلہ پشاور سے موٹروے کراس کرچکا ہے ۔

اس سے پہلے مولانا فضل الرحمٰن نے گوجر خان میں خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے ملتوی ہونے کی تردید کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا پروگرام ہے جس کے بارے میں ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ کب اور کیا کرنا ہے۔

تازہ ترین