• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو مشرق اور مغرب دونوں جانب چیلنجز درپیش ہیں، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق اور مغرب دونوں جانب چیلنجز درپیش ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے منیراکرم کا کہنا تھا کہ ایسے لمحے میں دوبارہ عہدہ سنبھالا ہےجب پاکستان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں،تاہم چیلنجز ہمیشہ مواقع ساتھ لاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نےعہدے کا چارج سنبھال لیا، سفارتکاری کےمیدان میں غیرمعمولی کردار پر انہیں  ہلال قائداعظم سے نوازا جا چکا ہے۔

منیراکرم نے1967میں فارن سروس کے شعبے میں ملازمت اختیارکی تھی، وہ 2002 سے 2008 تک بھی مندوب کی حیثیت سےخدمات انجام دے چکے ہیں۔

منیراکرم برسلز، ٹوکیو اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے مشن میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین