• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس کے بعد سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بارشوں سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 29  ہو گئی ہے جبکہ 60 افراد لاپتہ ہیں۔

برازیل میں شدید بارشوں سے 154 شہروں میں 10 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہو گئے ہیں، سڑکیں تباہ ہونے کے بعد کئی علاقوں کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی کے گورنر نے موجودہ صورتِ حال کو بدترین آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتِ حال تشویشناک ہے جو مزید بگڑ سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید