• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ اعلیٰ کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی کے سلسلے میں پرچم کشائی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بلدیہ اعلیٰ کی جانب سے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں لطیف آباد بورڈ چورنگی پر پرچم کشائی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میئر حیدرآباد سید طیب حسین، رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی،ایم کیو ایم کے رہنما ظفر صدیقی، راشد خان، عمر الوری اور بلدیہ اعلیٰ کے افسران و اسٹاف اور دیگر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں میئرنے انجمن فدائیان رسول ﷺ لطیف آباد کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی میں بھی شرکت کی۔ ریلی میں انجمن فدائیان رسول ﷺ لطیف آباد کے محمد اکرم قریشی، عبدالکریم گھانگرا و دیگر شریک تھے۔

تازہ ترین