مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائشگاہ پر طلب کر لیا۔ اجلاس میں آزادی مارچ کی صورت حال اور موجودہ سیاسی ماحول پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں احسن اقبال، رانا تنویر، مریم اورنگزیب اور ایاز صادق سمیت دیگر لیگی رہنما شرکت کریں گے۔
لیگی ذرائع کے مطابق آزادی مارچ میں ہونے والے اعلانات بھی اجلاس میں زیربحث آئیں گے۔
ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے بارے میں پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے۔ قومی امنگوں کے مطابق استعفوں سمیت تمام آپشنز سامنے ہیں۔