• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی11 سالہ بچے نے بھارت کا ریکارڈ توڑدیا

کراچی کے رہائشی گیارہ سالہ ایماز نے بھارتی نوجوان کا ریکارڈ توڑتے ہوئے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی۔

ایماز نے بھارتی نوجوان بھالو واجو کاایک منٹ میں 54 ممالک کا نام لینے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنا نام گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا۔

جیو نیوز کی نمائندہ کشمالہ نجیب کی رپورٹ


گیارہ سالہ لڑکے نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ 57 ممالک کی باؤنڈریز دیکھ کر نام بتا دیا۔

سندھ کے شہر میھڑ سے تعلق رکھنے والے کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آبادکے رہائشی 11 سالہ ایمازعلی ابڑو نے چھوٹی سی عمر میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

ہونہار بچے ایماز  کا اپنی کامیابی کا کریڈٹ والدین اور استاد کو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس میں میرے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی محنت شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنی عزت دی، مجھے سکھایا گیا کہ کیسے ریکارڈ توڑنا ہے، میرے دادا دادی کی دعاؤں سے اس مقام پر پہنچا ہوں۔


عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے پر ایماز علی بےحد خوش ہیں۔ایماز علی نے گزشتہ ماہ 8 اکتوبر کو بھارت کا ریکارڈ توڑا۔

ایماز مستقبل میں نوبل پرائز ایوارڈ حاصل کرنے کا بھی خواہشمند ہے۔

تازہ ترین