اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث موسم سرد ہوگیا جس سے آزادی مارچ کے شرکاء کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے سے آزادی مارچ کے شرکاء کے کئی خیمے بھی اکھڑ گئے۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اس حوالے سے ٹوئٹ میں لکھا کہ اسلام آباد میں آج موسم سرد ہے اور بارش بھی ہوئی جبکہ آزادی مارچ کی قیادت گھروں میں آرام کر رہی ہے جو کہ افسوس کا مقام ہے۔