• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں 15، فروخت میں 5 پیسے کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.60روپے اورقیمت فروخت 155.70روپے پرمستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں مزید 15پیسے اور قیمت فروخت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.45روپے سے گھٹ کر 155.30روپے اورقیمت فروخت 155.65روپے سے گھٹ کر 155.60روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 80پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں 70پیسے اور قیمت فروخت میں 1.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین