• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 7 فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 7فیصد کمی ہوئی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کےمطابق جولائی تا اکتوبر 2019 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 5.97 ملین ٹن تک کم ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر2018کے دوران 6.41 ملین ٹن فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 0.44 ملین ٹن یعنی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین