• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری‘خورشیدشاہ‘سعدرفیق اسمبلی اجلاس میں جائینگے‘ پروڈکشن آرڈرجاری

اسلام آباد(آئی این پی‘آن لائن) اپوزیشن کے تین اہم رہنماؤں آصف زرداری، خورشید شاہ اورسعدرفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیئے گئے‘تینوں ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ رانا ثنااللہ اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈرز تاحال جاری نہ ہوسکے۔آن لائن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زرداری‘ سعد رفیق او رخورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی اجلاس میں لانے کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈرکیلئے درخواست ہی نہیں دی ۔
تازہ ترین