• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل تک مطالبات تسلیم نہ کئے تو ہڑتال کرینگے، نیواتحاد یونین نانبایان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیواتحادیونین نانبایان کے مرکزی چیئرمین محمد نعیم خلجی، مرکزی صدر حاجی رضا محمد اور دیگر نے کہا ہے کہ اگر انتظامیہ نے 9 نومبر تک نیو اتحاد یونین نانبایان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو پریس کانفرنس‘سیمینار کے علاوہ جلسے ، جلوس ، مظاہرے اور تاجروں کے ساتھ ملکر ہڑتال کرینگے اور اس سلسلے میں عدالت سے رجوع بھی کرینگے ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں سیمینار سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے 2ماہ قبل 320گرام روٹی 20روپے میں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا تھا اسکے باوجود انتظامیہ نے بلاوجہ شریف عزت دا ر تندور والوں کو گرفتار کرکے تھانوں میں بند کیا جیسے وہ کوئی دہشت گرد ہیں۔ انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس کے تندوروالوں سے بے عزتی سے پیش آکر پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس عمل کی ہم نے پہلے بھی مذمت کی ہے اور آج بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری چیزوں کے ساتھ آٹا بھی مہنگا ہوگیا ہے اسوقت 100کلو گرام آٹے کی بوری کی قیمت 4200سے بڑھ کر 5600تک جاپہنچی ہے لیکن ہمیں نیا ریٹ نہیں دیا جارہا ہے الٹا تندور والوں کوتنگ، گرفتاراور ان سے جرمانہ وصول کر رہے ہیں اورانکی تذلیل کی جارہی ہے۔
تازہ ترین