• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: سرکاری ملازمین ہیلمٹ پہن کر کام کرنے لگے

بھارت: سرکاری ملازمین ہیلمٹ پہن کر کام کرنے لگے


بھارتی ریاست اتر پردیش میں خستہ حال عمارت کے گرنے کے ڈر سے محکمہ پاور ڈویژن کے ملازمین دفتر میں ہیلمٹ لگا کر کام کرنے لگے۔

  محکمے کی عمارت کا ایک حصہ گزشتہ روز منہدم ہوگیا تھا جبکہ عمارت خستہ حال ہے جس کے کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی باعث منتظمین نے کاؤنٹر پر بیٹھنے والے تمام ملازمین کو ہیلمٹ لگا کر دفتری امور انجام دینے کی ہدایت کی تاکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں محفوظ رہ سکیں۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے ہیلمٹ لگائے کیونکہ عمارت کا ملبہ تیزی سے جھڑ رہا ہے۔

تازہ ترین