• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی تحلیل اور میڈیکل کمیشن کے قیام کیخلاف درخواستیں، فریقین کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانیکا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ایم ڈی سی کی تحلیل اور میڈیکل کمیشن کے قیام کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 نومبر تکملتوی کر دی ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اور اٹارنی جنرل انور منصور خان عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل بابر ستار نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس ایمرجنسی حالات میں پاس کئے جاتے ہیں جبکہ مذکورہ آرڈیننس پارلیمنٹ کو سائیڈ لائن کرتے ہوئے کسی ایمرجنسی کے بغیر جاری کیا گیا۔

تازہ ترین