• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہکال پایان میں شوہرنے اہلیہ کو لہولہا ن کردیا

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقہ تہکال پایان کرسچن کالونی میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر شوہر نے اپنی اہلیہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کردیا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ مسماۃ حنی زوجہ وقار نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز گھریلو ناچاقی کی بناء پر شوہر وقار نے اُسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا جسے گھر کے دیگر افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔
تازہ ترین