آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آزادی مارچ دھرنے میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس

آزادی مارچ دھرنے میں سیرت کانفرنس


جمعیت علماء اسلام (ف) کا آزادی مارچ دھرنا آج دسویں روز میں داخل ہوگیا ہے اور اس وقت آزادی مارچ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس جاری ہے۔

اسلام آباد کے پشاور موڑ پر جاری جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ دھرنے میں آج سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں علماء اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے مگر کارکنان حسب معمول دھرنا دیے ہوئے بیٹھے ہیں اور آج انہوں نے پورا دن سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کی تیاریوں میں گزارا۔

قومی خبریں سے مزید