آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ضلع شرقی ، جلوس کے مقامات پر سڑکوں کی استر کاری اور صفائی ستھرائی کی گئی

کرا چی(اسٹاف رپورٹر) ضلع شرقی میں عید میلاد النبیؐ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نےطویل دورہ کیا اورمساجد و جلوس کی گزرگاہوں سمیت دیگر مقامات پر سڑکوں کی استرکاری، روشنی، صفائی ستھرائی، محکمہ پارکس سے متعلق ہونے والے کاموں کا ازخود جائزہ لیا جبکہ معروف مذہبی شخصیات سے ملاقات کر کے ان سے بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی،وہ فیضان مدینہ، عقب فیضان مدینہ،یوسی 22گلشن اقبال بلاک 19، یوسی 16 سولجر بازار،یوسی 10لائنز ایریا اور سینٹرل جیکب لائین اور جلوس کے روٹس سمیت نشتر پارک اورضلع شرقی کے دیگر علاقوں میں گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید