• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیگرنٹس کی سرگرمی پر کینٹ میں پولیس اینڈ بارڈر فورس کی طلبی

لندن( پی اے) کینٹ میں مائیگرنٹس کی سرگرمی کی رپورٹس پر پولیس اینڈ بارڈر فورس کو ہفتے کی صبح طلب کیا گیا ۔ پولیس اینڈ بارڈر فورس ایچ ایم کوسٹ گارڈز کے ساتھ مل کر مائیگرنٹس کو ہیتھ کے قریب سی سائیڈ کمیونٹی آف سیبروک میں دیکھے جانے کی انویسٹی گیشن کر رہی ہے۔ کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ آفیسرز کوو ہفتے کو صبح6.07پر طلب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو بارڈر فورس نے دو واقعات میں20مائیگرنٹس کو چینل سے گرفتار کیا تھا۔ یہ افراد کشتیوں میں سورار تھے ہوم آفس کا کہناہے کہ انہیں ڈوور لے جایا گیا امیگریشن آفیسرز کی انویسٹی گیشن سے قبل ان افراد کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین