• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکسبرج قتل کی واردات میں ایک ٹین ایجر پرچارج

لندن (پی اے) اکسبرج میں چاقو کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں ایک ٹین ایجر کو چارج کیا گیا ہے، ہلنگڈن سوک سینٹر میں نائف اویئرنس کورس کے دوران18سالہ حاکم صلاح اس حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی جائے وقوع پر کچھ لوگ جمع تھے کہ لڑائی شروع ہوگئی۔ حاکم صلاح شدید زخمی ہوا جسے اسپتال پہنچادیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، زیر حراست17سالہ لڑکے کو اکسبرج میجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ اس لڑائی کے دوران ایک لڑکا جس نے چھڑانے کی کوشش کی وہ بھی زخمی ہوگیا تھا۔ سراغ رساں انسپکٹر نوئل مکیو کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان جس کے سامنے اپنی ساری عمر جینے پڑی ہو اس کے بہیمانہ حملے نے فیملی کو اجاڑ دیا۔
تازہ ترین