• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں خواتین کے دفاتر میں عینک پہننے پر پابندی

ٹوکیو(جنگ نیوز)جاپان میں کچھ کمپنیوں کی جانب سے خواتین پر عینک پہننے کی ’پابندی‘ کی اطلاعات کے بعد اب ان کے لیے کام پر عینک پہننا ایک حساس موضوع بن گیا ہے۔متعدد نیوز چینلز کے مطابق جاپان کی بعض کمپنیوں نے یہ فیصلہ مختلف وجوہات کی بنا پر لیا ہے۔مقامی میڈیا پر چلنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ وہ عینک پہننے والی خواتین جو کسی دکان پر اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہیں ’ایک غیر دوستانہ تاثر‘ دیتی ہیں۔

تازہ ترین