• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل تیسری ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے سے پاکستان کی نمبر ایک پوزیشن کوخطرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا،سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تیسری ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل سیریز ہارنے کے بعد پاکستان کی عالمی نمبر ایک پوزیشن شدید خطرات سے دوچارہے۔ پاکستان کو پرتھ کا میچ ہارنے کے بعد لگاتار ساتویں میچ میں شکست ہوئی ہے۔ہفتے کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے۔ پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر ہے لیکن دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا سے اس کا صرف ایک ہی پوائنٹ کا فرق ہے۔نئی ٹی ٹوئنٹی20رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 270 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کے بعد پاکستان کو بھی تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے والی آسٹریلین ٹیم 269 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پہلی پوزیشن کے حصول کیلئے اسے صرف ایک میچ جیتنا ہی ضروری ہے۔اس فہرست میں انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین