• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں حکام کیخلاف بدعنوانی کیس کھل گئے، وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات کا وعدہ

بغداد (جنگ نیوز )عراقی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی نے جمعہ کو کہا ہے کہ حکومت متعدد سینئر عہدیداروں کے خلاف بدعنوانی کے متعدد مقدمات کی تحقیقات شروع کرچکی ہے۔ دوسری جانب عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ملک میں جاری پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران میں ہلاکتوں کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کو جلد رہا کردیا جائے گا۔انھوں نے آیندہ چند روز میں انتخابی اصلاحات کا وعدہ کیا ہے۔

تازہ ترین