• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی مقدمات سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ،امیرمقام

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن لوٹ کھسوٹ و بدعنوانیوں سے معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ اربوں روپے کے ٹیکس لگانے اور بار بار مہنگائی کے بم گرانے سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جا رہی ہے۔ عوام نے ملک کو مزید تباہی سے بچانے، مہنگائی، غربت و بے روزگاری سے نجات اور عوام دشمن حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ کا ساتھ دینے کاتہیہ کر لیا ہے جعلی مقدمات اور انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیںروکا جا سکتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے عوامی دبائو سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کرنے اور مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے جبکہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے علی بابا، و چالیس چور اقتدار کے مزے اڑا رہے ہیں حکمرانوں کی طرف سے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے چور چور کا شور مچایا جا رہا ہے لیکن حکمرانوںکو بھاگنے نہیں دیا جائے گا جبکہ انہیں عوام کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر کے بلین ٹریز بی آر ٹی و مالم جبہ سکینڈل میں اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا گا۔
تازہ ترین