• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا میں خوشگوار موت کی ریہرسل


جنوبی کوریا میں خوشگوار زندگی کی خاطر ”خوشگوار موت“ کی ریہرسل کی گئی جس میں 25 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

جنوبی کوریا میں زندگی کی اہمیت اُجاگر کرنے اور خوشگوار بنانے کے لیے موت کی ریہرسل کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں فلاحی اداروں کی جانب سے لیونگ فیونرل مرکز میں خوشگوار موت کی ریہرسل کروائی جاتی ہے اور اس میں شریک ہر فرد پہلے اپنی زندگی کی آخری تصویر کھنچواتا ہے، اپنے ہاتھ سے اپنی وصیت لکھتا ہے اور پھر تھوڑی دیر کے لیے تابوت میں لیٹ جاتا ہے اور خود کو مُردہ محسوس کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

جنوبی کوریا میں یہ مراکز 2012ء سے مفت میں کام کر رہے ہیں جہاں ہر سال لاکھوں لوگ موت کو یاد کرنے کی مشق کرتے ہیں جبکہ اس ریہرسل کا مقصد جنوبی کوریا میں خودکشی کی بلند شرح کو کم کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب کوئی شخص اپنی زندگی ہی میں موت کے تجربے سے گُزرتا ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ زندگی کتنی قیمتی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں خودکشی کی شرح بہت زیادہ ہے جہاں ہر سال تقریباً 11000 افراد خودکشی کرلیتے ہیں۔

تازہ ترین