• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں خام تیل کے نئے ذخائر دریافت


ایران میں50 ارب بیرل سے زائد خام تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کےجنوبی صوبے خوزستان کے شہر یزد سے تیل کے کنوئیں برآمد ہوئے ہیں جن سے 50 بیرل خام تیل کا اضافہ ہوجائے گا اور یہ ایران کا دوسرا بڑا تیل کا ذخیرہ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق تیل کے ذخائر 2400 مربع کلومیٹر پر محیط ہیں جن کی گہرائی 80 میٹر ہے جن میں تقریباً 50 سے 53 ملین بیرل خام تیل موجود ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری تنازعہ کے باعث امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد ہیں جس کی وجہ سے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایران تیل پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل ہے جو سالانہ اربوں ڈالر کا تیل برآمد کرتا ہے اور ایران کے تیل کے ذخائر دنیا میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

اِس آئل فیلڈ سے تیل نکالنے کی شرح میں صرف ایک فیصد اضافے سے ایران کو تیل سے حاصل ہونے والی آمدن 32 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

تازہ ترین