آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

550 موسیقار گرونانک کے یوم پیدائش پر عالمی ریکارڈ قائم کرینگے

550 موسیقار گرونانک دیوجی کے یوم پیدائش کے موقع پر عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔

ساؤتھ ایشین وائر  کے مطابق سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کی 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر برمنگھم کی سینٹرل لائبریری میں 550 موسیقار اور ایک گلوکار موسیقی کا خاص مظاہرہ کریں گے۔

 بابا گرو نانک دیو کا 550 واں یوم پیدائش کل یعنی 12 نومبر کو منایا جا رہا ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق 550 موسیقاروں اور کوئروں کا ایک گروپ سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ کر ناداروں کے لیے رقم جمع کرے گا۔

گرو نانک 1469 میں شمالی ہندوستان کے پنجاب میں پیدا ہوئے تھے۔جن کا بنیادی پیغام خدا کی آفاقی تھا۔ لفظ سکھ کے لغوی معنی طالب علم ہیں، جبکہ گرو کے معنی استاد ہیں۔

گرو نانک کی تعلیمات سکھوں کی متبرک کتاب گرو گرنتھ میں موجود ہیں۔ یہاں پر ان کی 974 منظوم نظمیں موجود ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید