• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 3 افراد ہلاک

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ آگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آسٹریلیا :جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 3 افراد ہلاک


آسٹریلوی ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ہے جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں شہری گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جبکہ اب تک 3 افراد آگ میں جھلس کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

120 سے زائد مقامات پر لگی آگ سے 9 لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبہ تباہ ہو چکا ہے اور 150 سے زائد گھر بھی جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالات پر قابو پانے کے لیے فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

آسٹریلوی حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث اس ہفتے مزید آگ لگ سکتی ہے جس کی لپیٹ میں سڈنی کے آنے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے پاس ایسے 9 طیارے موجود ہیں جو جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں ایک طیارے میں 45 ہزار لیٹر پانی لے جانے کی گنجائش موجود ہے۔

تازہ ترین