• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی اعلیٰ شخصیت نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا،اسنوکر چیمپئن آصف

کراچی(جنگ نیوز)این آر او کی بازگشت پر’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسنوکر چیمپئن آصف کا کہنا تھا کہ کسی اعلیٰ شخصیت نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہی دینے کیلئے کوئی فورم نہیں چھوڑ رہا، صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ اہم سیاستدانوں کی صحت کے معاملے پر سیاست بالکل نہیں ہونی چاہئے، سیاست ہورہی ہے جو افسوسناک ہے،یہاں رحم کا مسئلہ نہیں صحت کا معاملہ ہے اور کسی بھی مجرم کی دوران حراست موت ہو تو ذمہ داری ریاست پر ہوتی ہے موجودہ صورتحال سے لگتا ہے کہ شاید این آر ا و مانگا ہی نہیں گیا،یہ تو ڈاکٹرز چاہ رہے ہیں کہ نوازشریف کو علاج کیلئے باہر بھیجا جائے اگر کوئی درخواست دی گئی ہے تو اس کو مسترد یا منظور کریں معاملے کو کھینچنا نہیں چاہئے،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ،سینیٹر فیصل جاوید،اسنوکر چیمپئن محمد آصف،مشہور میوزک بینڈ اسٹنگز کے گلوکار بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے بھی جیو پاکستان میں خصوصی شرکت کی۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی بات کی گئی۔

تازہ ترین