• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ روزہ میچ: بابر اور اسد کی آسٹریلیا اے کیخلاف سنچریز

پرتھ(جنگ نیوز) تین دن پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی 20 میچ میں جس گرائونڈ میں106 رنز بناسکی تھی، وہیں آسٹریلیا اے کے نسبتاًکم تجربہ کار بولنگ اٹیک کے خلاف پاکستان نے تین وکٹ پر336 رنز بنالئے۔ پیر کوبابر اعظم نے ناقابل 157 رنز 197 گیندوں پر24 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ اسد شفیق ایک چھکے اور بارہ چوکوں کی مدد سے 119 ناٹ آئوٹ رنز بنائے ۔ شارٹ پچ گیندوں پر پاکستانی بیٹسمین مشکل میں دکھائی دیئے۔ اسد شفیق کے ہیلمٹ پر گیند لگی۔ شان مسعود شارٹ پچ پر آئوٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور اسد شفیق نےچوتھے وکٹ کی شراکت میں70.5 اوورز میں276 رنز بنالئے ہیں۔پنک بال سے ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹاپ آرڈر نے جلد ہتھیار ڈال دئیے، کپتان اظہر علی 11، حارث سہیل 18 اور شان مسعود 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ریلے میریڈتھ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مائیکل نیسر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین