• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ﷺ نے امت کو اخوت، رواداری کا درس دیا، شبر رضا

کراچی(اسٹاف رپوٹر)جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے جشن میلاد النبی کے مر کزی جلوسوں کے راستے میں استقبالیہ کیمپ اور سبیلیں لگائی گئیں۔جعفر یہ الائنس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا نے کہا کہ جسے اللہ کے رسول سے محبت نہیں اس کا ایمان مکمل نہیں آج کا دن مسلمانوں کا اپنے نبی کریم ﷺ سے عشق کے عملی اظہار کا دن ہے امت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحمت اللعالمین ﷺ کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے حضور نبی کریم ﷺ نے امت کو اخوت،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا ہے آج اسلام کے نام پر جو گلے کاٹے جا رہے ہیں وہ دین اسلام کے روشن چہرے کو بدنما ظاہر کرنے کی مذموم کوشش ہے جس کے پس پردہ صیہونی نصرانی ایجنڈا کارفرما ہے اس سازش کو باہمی اتحاد و یگانگت سے شکست دینا ہو گی ۔

تازہ ترین