آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ذی الحج 1441ھ7؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مہنگائی میں اضافہ کے نوٹس لینے پر پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر ، چیف آفیسرز کو اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی حکومتی ہدایت پر عمل درآمد کروانے سے مشروط کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کی تمام میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ڈی سی ہفتہ وار پرائس کنٹرول اجلاس بلائے گا اور میٹنگ آف منٹس محکمہ انڈسٹریز کو پیش کرنے کا پابند ہوگا۔
ملتان سے مزید