• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر اشعر کےقاتل گرفتارنہ ہوناپولیس کی نااہلی ہے:پی ایم اے

ملتان(سٹاف رپورٹر) 3دن گزرنے کے باوجود ڈاکٹر اشعر مسعود قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونا پولیس کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے گزشتہ روز ڈاکٹر اشعر مسعود کی لواحقین سے ملاقات کے دوران کیا۔گزشتہ روز پی ایم اے ملتان کے وفد نے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج کی صدارت میں ڈاکٹر اشعر مسعود کی فیملی سے ملاقات کی۔بھائی انور مسعود و دیگر سے تعزیت کی اور تمام ڈاکٹرز کمیونٹی کے دکھ و غم سے آگاہ کیا۔اہل خانہ نے آگاہ کیا کہ پچھلے کئی ماہ سے ڈاکٹر اشعر کو دھمکیاں مل رہی تھیں اور ہسپتال ڈیوٹی سے واپسی پر موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کیا جس کے بعد وکیل نے ان کی وصیت کے مطابق 8 ملزمان پر مقدمہ درج کرایا لیکن تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔
تازہ ترین