آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پسکو کی بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کیخلاف مہم جاری

پشاور (نیوز ڈیسک) چیف ایگزیکٹیو پسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکو سرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے ایڈیشنل چیف انجینئر شیردادخان کی زیرنگرانی پشاور سرکل‘ مردان سرکل‘ بنوں سرکل‘ سوات سرکل اور ہزارہ 1 سرکل کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی پسکو سرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاور سرکل کے ناگمان سب ڈویژن کے علاقوں میں 34 گھریلو اور کمرشل کنکشنوں سے‘ گلبہار سب ڈویژن میں 19‘ داود زئی سب ڈویژن میں 8 اور شاہی باغ سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 85 گھریلو اور کمرشل کنکنشوں سے بجلی چوری پکڑی۔ مردان سرکل کے پارہوتی سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران45 گھریلو اور کمرشل کنکشنوں سے‘ مردان کینٹ سب ڈویژن کے علاقوں میں 4 گھریلو اور کمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی‘ بجلی چوری میں پکڑے جانے والے صارفین کو بھاری جرمانہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈائریکٹ کنڈوں میں پکڑے جانے والوں کے خلاف نہ صرف بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی جارہی ہیں۔

پشاور سے مزید