آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کھیتوں میں کام کرنے والی کی حیرت انگیز آواز

کھیتی باڑی کرنے والی خاتون کی سُریلی آواز


کھیتی باڑی کرنے والی خاتون نے اپنی سُریلی آواز میں بھارتی گلوکار محمد رفیع کا مشہور گانا ’جو وعدہ کیا نبھانہ پڑے گا‘ گایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ دِنوں فوزیہ بھٹی نامی صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک کھیتی باڑی کرنے والی خاتون کی ویڈیو شیئر کی جس میں خاتون اپنی سُریلی آواز میں بھارتی گلوکار محمد رفیع کا مشہور گانا ’جو وعدہ کیا نبھانہ پڑے گا‘ گا رہی ہے، بغیر کسی میوزک کے گانا گانے والی خاتون کی گلوکاری نے سُننے والے کو اُن کا مداح بنا دیا ہے۔

فوزیہ بھٹی نے خاتون کی گلوکاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا لاجواب ٹیلنٹ ہے، بہت خوب۔‘

خاتون کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ٹوئٹر صارفین اُن کی گلوکاری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور بے شمار ٹوئٹس کردیئے۔

وقاص نامی صارف نے لکھا کہ ’ایک خوبصورت آواز، نایاب اور پوشیدہ ٹیلنٹ۔‘

ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ ’خوبصورت آواز، اِس خاتون کو خُدا کی طرف سے تحفہ ملا ہے، بس تھوڑی سی ٹریننگ کی ضرورت ہے اور اُس کے بعد یہ خاتون ایک بڑے اسٹیج پر نظر آئیں گی۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بہت ہی زیادہ عمدہ۔‘

محمد ایوب نامی صارف نے لکھاکہ ’بہت خوب۔‘

مہران آصف عباسی نامی صارف نے لکھا کہ ’اِس خاتون کی گلوکاری کی بہت ساری ویڈیوز سوشل میڈیا پر نظر آئیں گی لیکن اِن کو ابھی تک کوئی پلیٹ فارم نہیں ملا ہے، اِن کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا چاہیے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ اِس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں۔‘


انٹرٹینمنٹ سے مزید