آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کشمیر بینڈ کا نیا گانا ’پروانہ ہوں‘ ریلیز


پاپ راک موسیقی میں مقبولیت حاصل کرنے والے بینڈ ’کشمیر‘ نے اپنے مداحوں کے لیے دل میں اترجانے والا گانا "پروانہ ہوں" ریلیز کردیا۔

پروانہ ہوں، انسان کی سچ سے متعلق جدوجہد کا نام ہے، جس میں اس بات کا احساس دلایا گیا ہے کہ آپ ہی وہ شخصیت ہیں جو خود اپنے آپ کو پیچھے دکھیل رہے ہیں۔

گانے کی دھن اور ویڈیو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردے گی، گانے کی ہدایات اشعر خالد نے دی ہیں، گانے کی عکس بندی بینڈ کے چل آؤٹ اسٹائل اور اسٹیچ پر بھرپور پرفارمنس کا ملا جلا اظہار ہے۔

بینڈ نے اس سحر انگیز میوزک ویڈیو کو اس پیغام کے ساتھ شیئر کیا ہے کہ ہم سب غائب رہنے کو محفوظ رہنا محسوس کرتے ہیں، جبکہ ہمیشہ ایک نامعلوم اندیشہ رہتا ہے جو ایک سائے کی طرح موجود رہتا ہے، پروانہ ہوں، اس انجانے خوف کا سامنا کرنے کی ہمت تلاش کرنے اور اس امید کا نام ہے جو انسان کے اندر سکون پیدا کرتا ہے۔

یاد رہے کہ پروانہ ہوں، بینڈ کے آخری گانے ’پری‘ کا فالو اپ اور بینڈ کے پہلے البم جو آٹھ گانوں پر مشتمل تھا کا حصہ ہے۔

کشمیر بینڈ کی بنیاد 2012 میں پڑی، بینڈ کی مقبولیت میں اضافہ پیپسی بیٹل آف بینڈ 2017ء میں جیت کر ہوا، اس سے قبل بھی بینڈ اپنی انوکھی موسیقی کے ساتھ کامیابیوں کی منازل طے کرنے میں مصروف عمل تھا۔

یاد رہے کہ بینڈ سال 2017ء میں لکس اسٹائل ایوارڈ کا موسیقی میں ایمرجنگ ٹیلنٹ کا ایوارڈ ( کاغذ کا جہاز) گانے کے لیے بھی اپنے نام کرچکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید