• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان تین ہفتے کیلئے آسٹریلیا روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان 22 روزہ دورے پرمنگل کو آسٹریلیا کے شہر پرتھ روانہ ہوگئے۔ تین ہفتے سے زائد وقت کے بعدان کی لاہور واپسی دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وسیم خان کرکٹ آسٹریلیا حکام سے2021 میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ اور جونیئرٹیم کے دورہ پاکستان پر بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وسیم خان اسکالر شپ اور پلیئرز ایکسچینج پروگرام پر بات چیت کریں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نجی دورے پر انگلینڈ میں ہیں وہ ہفتے کو لاہور آئیں گے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ وسیم خانآسٹریلوی کرکٹ حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ ٹیسٹ میچز بھی دیکھیں گے۔ انہیںکرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ ٹیسٹ میچ دیکھنے اور ملاقاتوں کے باعث دورہ طویل ہے۔
تازہ ترین