• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقت کا جاننا علم اور علم کی روح حکمت ہے، حسن محی الدین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منہاج یونیورسٹی کے نائب صدرطاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ کسی شے کو اس کی کامل حقیقت کے ساتھ جاننے کا نام علم ہے اورعلم کی روح کا نام حکمت ہے، اور جس کو حکمت ملتی ہےاسی کو معرفت ملتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ علوم اسلامی جامعہ کراچی اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام ڈاکٹر عارف خان ساقی کی زیرصدارت جامعہ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔حسن محی الدین قادری نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جدید دور کی ٹیکنالوجی سے متعلق پیشن گوئیاں بیان فرمائیں اوربتایا کہ کس طرح قرآن کی وسعت جدید دور کی تمام ایجادات کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کی150 کتابیں بھی شعبہ علوم اسلامیہ کی لائبریری میں رکھوانے کا اعلان کیا ۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم سب کی ذمہ داری و فرائض میں شامل ہے کہ ہم قرآن و احادیث کے موضوعات کو پڑھیں ۔

تازہ ترین