• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے قتل کے مقدمات، آئی اوز کی کارکردگی کا جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی زیر صدارت ڈی آئی جی آفس ساؤتھ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں خواتین کے قتل کے مقدمات اور خواتین کے خلاف ہونے والے دیگر جرائم سے متعلق متعلقہ آئی اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس پی کلفٹن ، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی اور تمام آئی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں ساؤتھ زون کے دس مقدمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں ایس پی کلفٹن کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جو کہ تمام مقدمات کا از سر نوجائزہ لے گی۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے ہدایات جاری کی کہ کیس اسٹڈی اور اکاونٹیبلیٹی کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین