میرپورخاص(نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ تیز گام میں شہید،زخمی اور لاپتہ ہونے والوں کے ورثہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے حادثہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے جبکہ شدید زخمی کو ڈھائی لاکھ روپے اور معمولی زخمی کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے امداد اور شہید ہونے والے خاندان کے گھرانے کے ایک فرد کو ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔