• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال کی لازوال شاعری نوجوان نسل کیلئےمشعل راہ ہے،راشد شفیق

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ممبر قومی اسمبلی راشد شفیق نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے خواب کو حضرت قائداعظم نے عملی جامہ پہنا کرعظیم احسان کیا۔ یہ بات انھوں نے پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں یوم اقبال کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی کہی۔ اس موقع پر سکولوں کے بچوں کے مابین علامہ اقبال کی شاعری ٹیبلو، تقاریر اور کلام اقبال کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی لازوال شاعری نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
تازہ ترین