• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثارکے حلف نہ اٹھانے کیخلاف رٹ پٹیشنز کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس وقاص رئوف مرزا نے پی پی دس سے چوہدری نثار علی خان کے حلف نہ اٹھانے کےخلاف رٹ پٹیشنز کی سماعت 12دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ نوٹس جار ی کردیا اور اخبار اشتہار کی ہدایت کی۔ اعجاز انور اورراجہ نصیر احمد نےرٹ پٹیشنز دائر کی ہوئی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ چوہدری نثار کا پی پی 10 سے حلف نہ اٹھانا آئینی خلاف ورزی ہے، انہیں بطور ایم پی اے حلف اٹھانے کا حکم دیا جائے۔انکار کریں تو پی پی 10 خالی قرار دیکر نئے انتخابات کا حکم دیاجائے۔دوران سماعت عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا کہ چوہدری نثار علی خان کو نوٹس کی تعمیل نہیں ہورہی ہےجس پر عدالت عالیہ نے اطلاع کیلئے اخبار اشتہار کی ہدایت کی اور دوبارہ نوٹس جار ی کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین