• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحمراء میں تحریک آزادی کشمیر پر مبنی ڈرامہ کی نمائش

لاہور(شوبز رپورٹر )لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کہانی پر مبنی دو روزہ ڈرامہ ”رنگ لائے گا لہو‘ پیش کیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ ہم کشمیری قائدین اور عوام کی اپنی آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ قبل ازاں الحمرا میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کے لئے مختلف نمائشیں ”کشمیر بلیڈ“، ”کشمیر ہے لہو لہو“،دو روزہ ڈرامہ ”اسیر آزادی“،یوتھ کنونشن،واک بھی کی گئی ۔
تازہ ترین