• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی اور نوونارڈسک کے زیر اہتمام آج خصوصی سیمینارو آگاہی واک کا انعقاد ہوگا

لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ) میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اور نوونارڈسک کے زیر اہتمام عالمی یوم ذیابیطس کے حوالے سے خصوصی سیمینارو آگاہی واک کا انعقاد آج صبح 10:30 بجے فاطمہ میموریل ہسپتال لاہور میں کیا جا رہا ہے۔جس کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد خان( ہیڈ آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ڈیپارٹمنٹ فاطمہ میموریل ہسپتال،صدر پاکستان اینڈو کرائن سوسائٹی) ہیں۔چیف گیسٹ شہیمہ رحمٰن ہیں۔ چیئرپرسن پروفیسر رخشندہ رحمٰن(ڈین ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری)ہیں۔کو چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر بلال بن یونس(پرنسپل ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری) اور پروفیسر صولت صدیق(ڈائریکٹر ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری) ہیں۔ میزبانی کے فرائض واصف ناگی(صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی،سنئیر ایڈیٹر ہیلتھ،ایجوکیشن،کرنٹ افیئرز و چیئیرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) سر انجام دیں گے۔
تازہ ترین